عوام نے مریم نواز کی1سالہ کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیدیا

لاہور( بیوروچیف )پنجاب کے 62 فیصد عوام نے گورننس اور سروس ڈلیوری میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیاـ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے پنجاب کے 36 اضلاع میں کئے گئے پی پی ایس میتھڈ سروے”پنجاب سپیکس، ایک سالہ گورننس پر عوام کا موقف”،رپورٹ جاری کردیـ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 57 فیصد عوام یقین رکھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت گورننس کی کوالٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف کے دور میں شعبہ تعلیم میں بہتری کا تناسب 73فیصد اور شعبہ ہیلتھ میں 68فیصد ہےـپنجاب کے 57فیصد عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعلی مریم نوازشریف عوامی مسائل او رگورننس کے چیلنجز کو کما حقہ پورا کر رہی ہیں ـسروے میں 59فیصدافراد نے وزیراعلی کی پروفارمنس کو مجموعی طورپر بہترین قراردیاـسروے میں 60فیصد افراد اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ دیگر 3وزرائے اعلی کے مقابلے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی کارکردگی اعلی ترین ہے اور وزیراعلی مریم نوازشریف نے باقی وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیاہےـسروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شعبہ تعلیم میں 15فیصد، شعبہ صحت میں 14فیصد، روڈ انفراسٹرکچر 11فیصد اورستھرا پنجاب میں 11فیصدبہتری آنے پر سراہا گیا ہےـ پنجاب کے عوام نے مہنگائی پر کنٹرول،ملازمت کے مواقع سمیت دیگر امور میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو قابل تحسین قرار دیاہےـسروے میں 53فیصد افراد نے سابق حکومت کا موازانہ کرتے ہوئے گورنمنٹ سروسز اور عوامی خدمات کے لئے مریم نوازشریف کو بہترین قرار دیاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں