گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا’ جھنگ بازار پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارتم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے قریب رہائش پذیر احمد ولد اعجاز نے پسند کی شادی کی ہوئی تھی، اسکے والدین منصورآباد کے رہائشی ہیں۔ بعدازاں علی ہائوسنگ میں رہائش اختیار کر لی اور اسکی اہلیہ سے کسی بات پر ناچاقی ہو گئی اور گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا۔ گزشتہ شب مذکورہ نوجوان احمد نے خود کو گولی مار کر لہولہان کر لیا اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دی۔ تاہم پولیس اصل وقوعہ کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں