جانور باندھنے سے منع کرنے پر جھگڑا،62سالہ شخص قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جانور باندھنے کیلئے گلی میں ”کیلے” گاڑھنے پر مشتعل بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ادھیڑ عمر شخص طفیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائیوں وسیم اور ندیم کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواحی گائوں 412 گ ب کا رہائشی 62سالہ طفیل گھر کے باہر بازار میں جانور باندھنے کیلئے کیلے گاڑھ رہا تھا کہ اس کا ہمسائے ندیم وغیرہ نے کیلے گاڑھنے سے منع کیا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی تو مشتعل بھائیوں نے دھکا دیتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہونے پر ادھیڑ عمر شخص طفیل کو ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں