پولیس بھرتی کیلئے انٹرویو کل ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویو کل 10مارچ 2025 بروز سوموار کو پولیس لائن میں ہونگے۔ ضلعی پولیس کی طرف سے کامیاب امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دی گئیں ہیں۔ جس کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 450 امیدوار مرد’ 94خواتین’ 31اقلیتی امیدوار اور پانچ سابق آرمی امیدوار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں