چورموٹرسائیکل لے اڑے

ماموں کانجن (نامہ نگار) دیہاتی کی موٹرسائیکل چوری،نامعلوم چور کیخلاف مقدمہ درج ‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 556گ ب میں محمد اجمل ولد محمد اسلم نے اپنی موٹرسائیکل نمبریAEF3401ہنڈا ماڈل 21اپنے گھر کے باہر کھڑی کی چند ہی منٹ کے دیکھا تو موٹرسائیکل غائب پائی جسے نامعلوم چور، چوری کرکے فرار ہوگیا تھا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم چور کیخلاف بجرم 381ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے نامعلوم چور کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں