خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے’ عظمیٰ بخاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتما م عالمی یوم خواتین کو پُروقار انداز میں منایا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری نے خواتین آرٹسٹوں کے کام پر مبنی نمائش کا افتتاح کیا ، الحمراء لان میں لگائے گئے سٹالز دیکھے ۔ عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،انھوں نے خواتین ڈے پر مختلف تقریبات کے انعقاد پر چیئرمین الحمراء رضی احمد ، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی اور اسکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ،اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خاتون خانہ کی کبھی چھٹی نہیں ہوتی، پنجاب میں پہلے کی نسبت اب خواتین محفوظ ہیں،دھی رانی پروگرام کے تحت ایک لاکھ روپے سلامی اور سوا دو لاکھ روپے کا جہیز دیا جا رہا ہے، ورکنگ ویمن کے لئے ہاسٹل بناجا رہے ہیں،ڈے کیئریئر سنٹر میں سہولیا ت کو بہتر بنایا جا رہا ہے، دیہات کو خواتین کو روزگار کے موقع فراہم کئے جا رہے ہیں، بچیاں زیادہ محنتی ہوتی ہیں، ہماری خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنے ملک کو نام روشن کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی یوم نسواں پر گفتگو کے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور آرٹسٹ پروفیسر سلیمہ ہاشمی، ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے، نامور آرٹسٹ عذرا آفتاب، پروفیسر ندرا شہباز خان نے گفتگو کی ۔ نشست کو آمنہ علی نے اپنے مختلف انداز میں مارڈیٹ کیا۔ اس موقع پر سلیمہ ہاشمی نے خواتین کے حقوق کے لئے اپنی طویل جدوجہد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ اب معیار کا کا م ہو رہا ہے ،مصوری میں جب میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں تو دُنیا حیران ہوتی ہے کہ ایسا کام پاکستان میں ہو رہا ہے،یہ امر اطمینا ن بخش ہے کہ آج کی خاتون عملی زندگی کے چیلنجز سے نبر دآزما ہونے کی طاقت رکھتی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے سے پوچھا جاتا ہے کہ انقلاب کب آئے گا ،میں کہتی ہوں کہ انقلاب آچکا ،خواتین کا انقلاب۔ڈی جی پاپولیشن ثمن رائے نے کہا کہ خواتین جو پہلے 8سے 10بجے پیدا کررہی تھی اب یہ شرح 2سے 3پر آ گئی ہے ،بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ،شب وروز اپنی خدمات نبھا رہے ہیں۔نامور آرٹسٹ عذرا آفتاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ماں کی ذمہ داری ہے وہ اپنی بچیوں کی صیحح تربیت کرئے، انھوں نے تحریک آزادی کی خواتین کو سلیوٹ پیش کیا اور آزادی کے حفاظت کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔پروفیسر ندرا شہباز خان نے کہا کہ یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ خواتین کو جنتی چاہے مشکلات آئیںانکا دلیر ی سے سامنا کیا جا سکتا ہے۔بعدازاں اجوکاء تھیٹر نے اپنے کھیل بھی پیش کئے جنہیں عوام نے بے پناہ پسند کیا۔عوام کی بڑی تعداد نے الحمراء آرٹس کونسل میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر الحمراء کا رخ کیا اور الحمراء کے ساتھ اس دن کو شاندار انداز میں منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں