غیر قانونی ذبح خانہ پر چھاپہ،325کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نواحی گائوں 275 ج ب میں کامیاب چھاپہ مار کر غیر قانونی ذبح خانہ سے 325 کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کر لیا، ذبح خانہ کے مالک علی حسن کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر غلام عباس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی گائوں 275 ج ب میں علی حسن ولد گل محمد نے غیر قانونی طور پر ذبح خانہ بنا رکھا ہے جہاں پر غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے جس پر فوڈ سیفٹی آفیسر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ذبح خانہ پر چھاپہ مار کر اسکے مالک کو حراست میں لیکر 300 کلوگرام بڑا گوشت اور 25کلوگرام لاغر اور بیمار جانوروں کا مضرصحت گوشت برآمد کر لیا اور مالک کے خلاف تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں