حالات کے ستائے محنت کش کی خودکشی،گندے نالے سے نوجوان کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے محنت کش نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی’ گندے نالے سے نوجوان کی نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بلال ٹائون کا رہائشی عثمان اصغر کھرڑیانوالہ کے قریب فیکٹری میں کام کرتا تھا اور حالات کی وجہ سے پریشان تھا، گزشتہ روز فیکٹری سے آیا اور نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک گیا، جب اسکے دیگر ساتھی آئے تو انہوں نے نعش چھت سے لٹکتے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ سعید آباد کے نالے سے 20سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں