بہنوئی نے2سالیوں،نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر ڈالا

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے علاقہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو بہنوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ تھانہ سٹی کے محلہ پورن پلاد میں گھریلو تنازعہ کے دوران رستم ولد بوٹا نے اپنے سسرالیوں کے گھرمیں مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو بہنیں شمائلہ اور ثنا دختران مختارجاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزم کی بیوی روبی شدید زخمی ہو گئی زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی کے محلہ مشکی شاہ میں نبیل ولد شکیل عمر 22/23سالہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پی ایف ایس اے ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، نعشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔ سینئر پولیس افسران اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور حسب ضابطہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں