مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے2قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر نے مادہ جانوروں کو ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کرنے والے دو قصابوں کو دھر لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے’ سلاٹر ہائوس سپرنٹنڈنٹ زاہدہ نزہت نے بتایا کہ 266 گ ب میں قصاب شاہد نے مادہ جانور کو ذبح کر کے گوشت فروخت کر رہا تھا جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مادہ جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود مادہ جانور کو ذبح کیا گیا جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ قصبہ میں بھی قصاب علی مصطفی مادہ جانور کو ذبح کر کے گوشت فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں