میٹرک کے امتحانی سنٹرز میں نقل کرنیکا رجحان عروج پر پہنچ گیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) میٹرک کے امتحانی سنٹرز میں نقل عروج پر نگران خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں سنٹر پر طلبا و طالبات کو نقل کرنے کی کھلی چھٹی دے کر ان کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں نگران عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نقل کر کے پاس ہونے والے بچے کیسے اپنے مستقبل کو محفوظ اور پاکستان کی ترقی میں کیاکردار ادا کر سکیں گے جن بچوں نے پاکستان کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ہم ان کو کیا سکھا رہے ہیں اور کس طرف لے کر جا رہے ہیں یا شاید گورنمنٹ اپنی کار کردگی کو چھپانے اور زیادہ سے زیادہ پوزیشن بچوں کو دلوا کر عوام کے سامنے خود کو قابل اور اپنی کار کردگی کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ افسران کی غفلت اور نا اہلی کے باعث امتحانی سنٹرز پر نقل کا عمل عروج پر پہنچا ہوا ہے لیکن سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں