ڈاکے عام،مزید80وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 80سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو کم سن بھائیوں سمیت 5خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 رب کی سدرہ بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا نہال حیدر اور اساس حیدر گھر سے نکلے واپس نہ آئے، ٹھیکری والا کے علاقہ 85 ج ب کی شمائلہ بی بی کی بیٹی (ف) کو ملزمان سیف وغیرہ’ روشن والا کے علاقہ 296 رب کے نذیر احمد کی اہلیہ (ع) کو نامعلوم ملزمان’ بلوچنی کے علاقہ 70 رب کے مختار احمد کے بھائی ندیم کو نامعلوم افراد’ گلبرگ کے علاقہ 229 موڑ کے تاج دین کی بیٹی (س) کو ملزمان ناصر علی’ غلام محمد آباد کے بلال پارک کے رہائشی اسد صدیق کی بیٹی (ق) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چناب کلب چوک کے قریب محمد علی ہاشمی سے 3500 درہم چھین لیے’ صادق مارکیٹ ریلوے کالونی کے 19لاکھ 31ہزار’ لیاقت ٹائون کے ضیاء الحسن سے 48ہزار روپے’ فون’ سیالوی کالونی کے نبیل سے 90ہزار’ فون’ تلیانوالہ روڈ پر ریاض سے موٹرسائیکل’ چراغ ٹائون سے آصف سے نقدی’ فون’ جمیل پارک کے یٰسین سے نقدی’ فون’ گلستان کالونی نمبر2 کے ریحان صفدر سے 73ہزار’ فون’ 119 ج ب کے قریب محمود الحسن کے ڈیرے پر بکرے چوری’ امین ٹائون کے ابوبکر سے 40ہزار’ فون’ لکی شاہ روڈ پر ذیشان سے جھپٹا مار کر فون’ جھمرہ روڈ پر عدیل سے جھپٹا مار کر پرس’ سفیان ٹائون کی سفینہ کوثر سے جھپٹا مار کر پرس’ باوا چک کے قریب ساجد علی سے 5ہزار’ لاثانی پلی کے قریب بابر علی سے 5ہزار’ فون’ ملت ٹائون ڈگری کالج کے طارق سعید سے 10ہزار’ فون’ 5ج ب میں منور کی دکان سے بیٹریاں’ 125 رب کے یوسف سے 3لاکھ روپے’ پیپلزکالونی کے حبیب سے نقدی’ فون’ چن ون روڈ پر ارسلان علی سے 78ہزار’ فون’ سلطانیہ ٹائون کے زین شہزاد سے نقدی’ فون’ مدینہ ٹائون کے سلیمان سے 90ہزار’ فون’ محلہ اسلم گنج کے عرفان علی سے نقدی’ فون’ نعمت کالونی کے آصف سے 22ہزار’ فون’ رحمانیہ روڈ پر بلال سے 8ہزار’ فون’ غوثیہ روڈ پر سعد سکندر سے اڑھائی لاکھ’ فون’ قاری چوک کے قریب قدیر احمد سے موٹرسائیکل چھین لی’ کالج روڈ پر اصغر علی سے 80ہزار’ فون’ اونچا مربع کے طلال سے 30ہزار’ فون’ شاہین گارڈن میں سحری کے وقت عرفان شاہ سے 37ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ خانوآنہ چوک کے قریب ڈلیوری بوائے زاہد سے 60ہزار کے پارسل’ 225 رب کے بابر ظفر سے 15ہزار’ فون’ ناصر نگر کے قریب انیس سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ محمد آباد کے غلام حیدر سے موٹرسائیکل’ شادی پورہ میں اعجاز سے 28ہزار’ فون’ حسیب شہید روڈ پر ڈلیوری بوائے ولید سے 68ہزار روپے مالیت کے پارسل چھین لیے’ ڈی ٹائپ کالونی کے عارف سے ڈیڑھ لاکھ’ 243 رب کے عدنان سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ 236 رب کے ظہور سے 3ہزار’ فون’ ریلوے روڈ سے خادم حسین سے نقدی’ فون’ مکوآنہ سٹاپ کے قریب امان اﷲ سے نقدی’ فون’ 237 گ ب کے اﷲ دتہ سے نقدی’ فون’ 113 گ ب کے ذوالفقار علی سے نقدی’ فون’ بلوچ ہسپتال تاندلیانوالہ کے قریب ارشاد سے نقدی’ فون’ 144 گ ب کے مبارک علی سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 194 رب کے وقاص سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے’ 96 رب کے حسن علی سے نقدی’ 456 گ ب کے عارف سے 1لاکھ’ 200 گ ب کے منیر احمد کی حویلی کے مویشی’ 228 گ ب کے فریاد علی کے ڈیرہ سے مویشی چور لے گئے’ دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی سے یاور عباس’ جی ٹی ایس چوک کے قریب حسنین’ جامعہ زرعیہ سے طلحہ بشیر’ اسلام نگر کے حق نواز’ الائیڈ ہسپتال سے عبدالرزاق’ لیاقت روڈ سے حسیب جہانگیر’ کلیم شہید پارک کے سرفراز’ حاجی آباد کے عالم’ نگہبان پورہ کے خالد’ منصورآباد کے طلحہ’ جھال چوک سے ابوہریرہ’ پیپلزکالونی کے حسن غنی’ مدینہ ٹائون کے کاشف مسیح’ مجاہد ہسپتال کے زوہیب’ 215 رب کے ذیشان’ 209 رب کے وسیم’ 225 رب کے طارق’ مدینہ ٹائون کے شاہد’ ناظم آباد کے شکیل احمد’ منڈی کوارٹر کے عبدالرحیم’ 243 رب کے نوید’ ویٹرنری ہسپتال سے شوکت علی’ واٹر ورکس جڑانوالہ سے عبدالقیوم’ بلال گنج کے ابوبکر’ 125 گ ب کے عابد’ 112 گ ب کے کاشان علی’ 194 رب کے یاسر’ قصبہ تاندلیانوالہ کے حسنین’ 420 گ ب کے مبین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں