اقبال سٹیڈیم میں نیشنلT20کا پہلا میچ ناقص انتظامات کی نذر ہوگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پہلا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا، اقبال سٹیڈیم انتظامیہ کی طرف سے گرائونڈ میں پانی خشک کرنے کیلئے خریدی جانے والی بھاری مالیت کی ہیوی مشینری چل نہ سکی۔ تفصیل کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا گیا۔ اقبال سٹیڈیم انتظامیہ نے میچوں کے انعقاد کیلئے بڑے بلند وبانگ دعوے کئے گئے اور ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی۔ آج نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا میچ کراچی وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان کھیلا جانا تھا جبکہ رات کو فیصل آباد میں بارش کے بعد اقبال سٹیڈیم میں پانی جمع ہو گیا تو اقبال سٹیڈیم انتظامیہ نے گرائونڈ سے پانی خشک کرنے کیلئے لاکھوں روپے مالیت کی ہیوی مشینری خریدی گئی تھی۔ گزشتہ شب بارش کے بعد اقبال سٹیڈیم انتظامیہ نے پانی خشک کرنے کیلئے مشینری کو چلانے کی کوشش کی لیکن مشینری فعال نہ ہو سکی۔ جسکی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا میچ ہی نہ ہو سکا اور اقبال سٹیڈیم انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں