ڈجکوٹ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،ناظم آباد کا کل پھر نمبر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد حافظہ عظمت فردوس کی زیرنگرانی انسداد انکروچمنٹ عملہ نے ڈجکوٹ روڈ آئرن مارکیٹ میں آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، اسکے ساتھ ساتھ ملحقہ گلیوں’ محلوں میں بھی گھروں کے باہر تھڑوں’ گیراج وغیرہ کا صفایا کر دیا۔ جبکہ کل دوبارہ ناظم آباد میں آپریشن ہو گا، تجاوزات کے خاتمہ سے بازار اور گلیاں کشادہ جبکہ گزرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیں۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف حافظہ عظمت فردوس نے ماتحت عملہ کے ہمراہ گزشتہ روز ڈجکوٹ روڈ آئرن مارکیٹ کے باہر پختہ تھڑوں’ گیراج’ لان کو ہیوی مشینری کیساتھ مسمار کر دیا جبکہ دو روز وقفہ کے بعد کل پھر ناظم آباد میں آپریشن ہو گا۔ اگر کسی نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو اسکے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آپریشن کا مقصد جو شہری اپنی مدد آپ کے تحت تجاوزات کا خاتمہ کر رہے تھے ان کو چیک کرنا بھی شامل ہے۔ انکروچمنٹ عملہ کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز جاری رہیگا۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ازخود دکانوں’ گھروں کے باہر تجاوزات کو ہٹا دیں۔ اگر حکومتی مشینری نے توڑپھوڑ کی تو ان کا نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں