ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

فیصل آباد (آن لائن) رمضان المبار ک کے دوسرے عشرے میں بھی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ کا سلسلہ جاری ،منافع خورواور ذخیر اندوز شہریوں کو لوٹنے کیلئے سرگرم، مصنوعی مہنگائی کاجن بے قابو،فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں پنجاب حکومت ضلعی سطح پرمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، پولٹری مافیا غلہ منڈی کے آڑھتی،،قصاب، دودھ پھل وسبزی فروشوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کرلئے، چینی کی بھی قیمت کم نہ ہوسکی،مزید 5روپے روپے فی کلو اضافہ ہوگیا،برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، فی کلو گرام مرغی کا گوشت 780روپے کاہوگیا۔جبکہ سرکاری ریٹ مرغی کا گوشت 591روپے فی کلو،گائے کا گوشت 800روپے بکرے کاگوشت 1600روپے فی کلو مقرر کیا گیا مگر شہر بھرمیں قیمتیں اس کے برعکس گائے کا گوشت 1000سے 1200روپے اور بکرے کا گوشت2000سے 2200روپے میں فروخت ہورہاہے، منا فع خوروں کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس۔ آن لائن کے مطابق رمضان المباک کی آمد سے قبل ہی برائلر کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، مارکیٹ میں برائلرگوشت کی قیمت700 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 900گرام کی قیمت690روپے اورفی کلو 780روپے میں فروخت ہورہاہے اس طرح شہر بھر میں دودھ بھی 140روپے سے 260روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے دہی 180سے 260روپے فی کلوجبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے ہی جاری ریٹ پر 800روپے بیف اور1600روپے مٹن کی قیمتوں پر عملدرآمد کرنے میں مکمل طو پر ر ناکام ہے. شہر بھرمیں بیف 1200روپے،مٹن 2200روپے کلو تک فروخت ہورہاہے، قصاب سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر تیار نہیں ہیں, شہر یو ں کے لئے برائلر مرغی کے ساتھ گو شت کھا نا مشکل ہو گیا چند روز میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے گلی محلوں میں چینی 170سے175روپے میں فروخت ہورہی ہے دال چناسمیت دیگر دالیں بھی مہنگی ہوگئیں، اگر بات کی جا ئے اچھے چال کی تو سرکاری نرخ کے مطابق باسمتی سپرکرنل 255سے 265روپے فی کلو مقررکیا گیامگر مارکیٹ میں اس کی قیمت 340سے 360روپے فی کلو فروخت ہورہے ہیں،کھجور جوکہ پہلے 400روپے میں فروخت ہوہی تھی اب 500سے 600روپے فی کلو ہوگئی ہے، اور منافع خوروں چکی مالکان اور شہر یوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں چکیوں پر بیسن380سے 400روپے فی کلو،آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ شروع ہوگیا ہے،صابن 50والا 80روپے چائے کی پتی میں 50سے 100وپے فی کلو اضافہ ہوچکا، بیکری اٹیمز سمیت دیگر کھا نے پینے کی اشیا میں آئے روز اضافہ ہورہاہے سیب،انار،کیلا اوردیگرپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے اسی طرح آلو،بندگوبھی،شملہ مرچ، پالک،دیگر استعمال ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے ان میں اضافہ شروع ہوگیا ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔،مصنوعی مہنگائی کے سامنے پنجاب ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،منافع خوروں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل نہیں کرتے اس طرح دودھ کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے شہر اور گردونواح میں دودھ فروشوں نے اپنے ہی ریٹ مقرر کررکھے ہیں۔ جبکہ فیصل آباد کی انتظامیہ صاف ستھرا پنجاب اور تجاوزات کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں