ڈاکو بے قابو،مزید76وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 76وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 7خواتین کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ نورپور کے ذیشان کی اہلیہ (س)’ ٹھیکری والا کے علاقہ 67 ج ب کے وقار کی بیٹی (آ) کو نامعلوم’ جڑانوالہ کے علاقہ 25 گ ب کی رضیہ بی بی کی بیٹی (ع)’ 97 گ ب کے رہائشی اصغر علی کی بیٹی (ح)’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 377 گ ب کے اﷲ دتہ کی اہلیہ (م)’ صدر کے علاقہ المہران کالونی کی کلثوم بی بی کی بیٹی (ع) اور ٹھیکری والا کے علاقہ 75 ج ب کے رہائشی یٰسین کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ جبکہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سہیل آباد میں شعیب بلال سے نقدی’ فون’ الفیاض کالونی میں کاشف علی سے 10ہزار’ فون’ گلگشت کالونی کے قریب فراز علی سے جھپٹا مار کر فون’ گل بہار کالونی کے حسن علی سے 16ہزار’ فون’ مٹھائی والا چوک کے قریب دائود طاہر سے نقدی’ فون’ کوریاں پل کے قریب جھپٹا مار کر وقاص سے قیمتی فون’ رسول پورہ کی پروین اختر سے جھپٹا مار کر پرس’ جھال پل انڈرپاس کے قریب شعیب ناصر سے 17ہزار’ فون’ چمڑا منڈی کے ذوالفقار کے گودام سے 9لاکھ مالیت کا سامان چوری کر لیا’ جھال انڈر کے قریب جھپٹا مار کر ذکاء سے فون چھین لیا’ عبداﷲ کالونی کے قریب چوہدری حاشر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ قاری چوک نواباں والا کے قریب عرفان سے نقدی’ فون’ شیخاں والا پھاٹک کے قریب جاوید اقبال کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری’ قادری چوک کے قاسم سے نقدی’ فون’ مذہبی والا کے عرفان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 274 رب کے جاوید سے نقدی’ فون’ 258 رب کے عمران علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال لوٹ لیا’ 232 رب کے شہباز سے نقدی’ فون’ 215 رب کے بلال سے 10ہزار’ فون’ مکہ سٹی کے قریب شاہد حسین سے 7ہزار’ فون’ لائلپور گیلریا کے قریب 3لاکھ چھین لیے’ گلشن رحیم کالونی کے حسن عباس سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ بخاری ٹائون کے بشیر احمد کی گودام سے 2لاکھ کا سامان چوری’ سنت پورہ کے وقاص سے جھپٹا مار کر فون’ گلبرگ سی کے قریب رحمان سے موٹرسائیکل’ غلام محمد آباد کے فیض محی الدین کی دکان لوٹ لی’ رضاآباد کے قریب ابوبکر سے 17ہزار’ فون’ منیرآباد کے شفیق سے نقدی’ فون’ رضاآباد کے اسد علی سے 15ہزار’ فون’ 68 ج ب کے شاہ زیب کی دکان کا صفایا کر دیا’ چونگی نمبر8 کے قریب پروین اختر سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ 119 گ ب کے حسن عباس سے 60ہزار’ فون’ 65 گ ب کے تصور حیات سے موٹرسائیکل’ نقدی’ 104 گ ب کے لیاقت علی کا گھر لوٹ لیا’ 59 گ ب کے حنیف خان سے 25ہزار’ فون’ 37گ ب کے منیر احمد سے موٹرسائیکل’ فون’ 627 گ ب کے تصور سے نقدی’ فون’ مکوآنہ کے فرید کے گھر کا صفایا کر دیا’ 471 گ ب کی عنایت علی کی حویلی سے مویشی’ ظفر چوک کے قریب عمران کی دکان لوٹ لی’ 559 گ ب کے عمران سے 12ہزار’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں سمندری روڈ واسا آفس سے محمد سلیم عباس’ غازی آباد کے سردار خان’ عبداﷲ کالونی کے امین’ الٰہی آباد کے یونس’ لاری اڈا سے زمان خان’ ضلع کچہری سے رائو شعیب’ شاداب کالونی کے محبوب احمد’ گلبرگ سے انس’ غلام محمد آباد ڈی بلاک کے ارسلان’ سلطان ٹائون کے صادق’ رضا ٹائون کے نبیل الرحمن’ رانا کالونی کے سفیان’ ڈی گرائونڈ سے اقرار احمد’ فیصل ہسپتال کے فرزند مسیح’ لائم لائٹ کوہ نور سے فرقان شاہد’ حیات ہسپتال سے محمد عمیر’ 101 گ ب کے وقار’ جنڈوالہ کے آصف ندیم’ 229 رب کے ارشد علی’ 467 گ ب کے برہان عابد’ قصبہ تاندلیانوالہ کے لطیف’ اسلام پورہ کے عارف’ 355 گ ب کے قندیل’ 509 گ ب کے طلعت’ 243 رب کے اظہر عباس’ 233 رب کے فرقان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دسمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں