فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گرینڈ ریجنٹ ہوٹل فیصل آباد اور ٹیوٹا جی سی ٹی فیصل آباد ہاسپٹلٹی ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ گرینڈ ریجنٹ ہوٹل کے جنرل منیجر عدنان احمد اور ٹیوٹا کے ارشد اعوان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ گرینڈ ریجنٹ ہوٹل اینڈ سوئٹس فیصل آباد فور سٹار ہاسپٹلٹی سیکٹر کی طرف سے ٹیوٹا جی سی ٹی ہاسپٹلٹی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو او جے ٹی (OJT) میں انٹرن شپ’ ہوٹل وزٹ’ گیسٹ لیکچرز اور صنعت کی طلب کے مطابق ترقی کی سہولیات فراہم کریگا۔




