نشئی نے چھریوں کے وار کرکے دوسرے کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شیخ کالونی میں نشہ نہ ملنے پر نشئی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا’ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے’ تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ جھنگ روڈ شیخ کالونی میں خلیل مسجد کے قریب مبینہ طور پر نشہ نہ ملنے پر دو نشئی آپس میں لڑ پڑے، ایک نشئی نے چھریوں کے وار کر کے دوسرے 40سالہ نشئی کو زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے مضروب کو الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے شناخت نہ ہونے پر مقتول کے ورثاء اور قاتل نشئی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں