ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن،میونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین کو پنشن مل گئی

جڑانوالہ(نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پرایکشن” میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ سکولز پنشنرز کو 1ماہ کی پنشن ادا کر دی گئی 2ماہ کی بقایا پنشن بھی عید سے قبل ادا کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” میں خبر شائع ہوئی تھی کہ میونسپل کمیٹی کے ریٹائرڈ سکولز پنشنرز کی 3ماہ کی بقایا پنشن ادا نہ کی گئی ہے جسکے باعث انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیصل آباد مریم خاں نے ریٹائرڈ پنشنرز کو بقایا پنشن کی ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں جس پر میونسپل کمیٹی نے ریٹائرڈ سکولز پنشنرز کو 3میں سے 1ماہ کی بقایا پنشن ادا کر دی گئی ہے مگر 2ماہ کی بقایا پنشن تاحال باقی ہیں۔ ریٹائرڈ پنشنرز کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کی بقایا پنشن ملنے سے انکی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر مریم خاں اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ بقایا 2ماہ کی پنشن کی ادائیگی عید الفطر سے قبل یقینی بنائیں تا کہ ریٹائرڈ پنشنرز اور انکی فیملیاں بھی عیدالفطر کی خوشبوں میں شامل ہو سکیں۔ دوسری جانب ریٹائرڈ پنشنرز نے انکی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے کیلئے ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں