بیروزگار افراد کی تعداد کے تعین کیلئے سروے نہ ہو سکا

اسلام آباد(بیورو چیف) ملک بھر میں بے روز گار افراد کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ،وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں ملک میں بے روز گار افراد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بے روز گار افراد کی اصل تعداد کا تعین کرنے کے لیے 2021 کے بعد سروے ہی نہیں کیا گیا جبکہ2021 کے سروے کے مطابق بے روزگاری کی شرح 6 اعشاریہ 3 فیصد ہے اورملک میں بے روزگار افراد کی تعداد 2021 میں 45 لاکھ دس ہزار تھی جبکہ اس وقت ملازمت کرنے والی افرادی قوت 6 کروڑ 72 لاکھ افراد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں