سابق چیئرمین عثمان منج رہا،گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی114 کے صدر وسابق چیئرمین محمد عثمان منج رہائی پانے کے بعد گھر پہنچ گئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر پہنچنے پر ان کا عزیز واقارب’ دوست احباب نے بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی وپاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی صدر شیخ اعجاز نے کہا کہ عثمان منج کی رہائی کے بعد گھر پہنچنے پر اﷲ تعالیٰ کا کروڑ بار شکر ادا کرتے ہیں اور مدعیان مقدمہ کے بھی تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں اﷲ کی رضا اور خوشنودی کی خاطر محمد عثمان منج کو دل سے معاف کیا۔ انکو اﷲ پاک اجر عظیم سے نوازے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کی صلح کروانے میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار سید وہاب شاہ ایڈووکیٹ’ سابق سیکرٹری بار رانا مرتضیٰ حکیم ایڈووکیٹ’ احمد منیل شاہ’ رائے عرفان حیدر کھرل’ ملک خالد گلزار ایڈووکیٹ (سابق چیئرمین)’ رانا عمران چندیل’ احمد علی اولکھ ایڈووکیٹس اور ان تمام احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے اس اہم ”صلح” میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی مائوں’ بہنوں اور بزرگوں’ دوستوں’ عزیز واقارب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو سابق چیئرمین عثمان منج کی رہائی کیلئے دعائیں کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں