ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار بیٹی جاں بحق،ماں باپ زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار بیٹی جاں بحق’ ماں اور باپ زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیورز کی تلاش شروع کر دی ہے’ سمندری روڈ کا رہائشی آکاش اپنی اہلیہ مقدس بی بی اور بیٹی نشاء کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا جب وہ 235 رب نیاموآنہ کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو نشاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، مضروبان کو ہسپتال پہنچا دیا۔ روشن والا پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں