کاروبار کے فروغ کیلئے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا ضروری ہے،سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر’ FCCI میں چیئرمین لائزون کمیٹی برائے ٹریڈرانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید کا عمل جاری ہے’ ایسوسی ایشن کے ممبران جو چیمبر کے بھی ممبر ہیں وہ فیس کے ساتھ 2024 کی انکم ٹیکس ریٹرن اور سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرا کے ممبرشپ کی تجدید کروا لیں’ ممبرشپ کی تجدید میں کوئی دشواری ہو تو وہ مجھ سے یا جنرل سیکرٹری محمد علی سے رجوع کریں’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے کابینہ کے اجلاس کے شرکا سے کیا’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی ‘ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی’ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے ایسوسی ایشن کے ممبران سے کہا کہ کاروبار کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا ضروری ہے’ ہر وہ شخص چیمبر آف کامرس کا ممبر بن سکتا ہے جو ٹیکس پیڈ ہے’ چیمبر آف کامرس کا ممبر بننے کے فوائد بہت زیادہ ہیں اور نقصان ایک بھی نہیں ہے’ لہٰذا زیادہ سے زیادہ تعداد میں چیمبرآف کامرس کے ممبر بنیں اور اپنے مسائل چیمبر کے پلیٹ فارم پر حل کریں’ انہوں نے کہا کہ فیصل چیمبرآف کامرس پاکستان کا تیسرا بڑا چیمبر ہے مگر عددی لحاظ سے ہم کراچی اور لاہور سے بہت پیچھے ہیں’ چیمبرآف کامرس کے ممبران کو امپورٹ اور ایکسپورٹ میں جو آسانیاں میسر ہیں وہ کسی اور کو نہیں ملتی’ اگر آپ چیمبر آف کامرس کے ممبر ہیں تو آپ کو دوسرے ممالک کے ویزے بھی آسانی سے ملیں گے اور چیمبر آپ کا ضامن ہو گا’ اس لئے بغیر وقت ضائع کئے خود کو چیمبر آف کامرس کا ممبر بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں