شاہینوں اور کیویز کاچوتھا ٹاکرا

اوول(سپورٹس نیوز) سیریز برابر کرنے کا عزم کیساتھ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20میچ میں آج میدان میں اترے گی۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ شروع ہوگیا ، 5میچزکی سیریز میں نیوزی لینڈ کودو ایک کی برتری حاصل ہے، پاکستان ٹیم آج سیریز برابر کرنے کے لیے زور لگائے گی۔دوسری جانب کیوی فاسٹ بالر میٹ ہینری پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے، میٹ ہینری چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ادھر پاکستان ون ڈے ٹیم کے 9کھلاڑی لاہورسیبراستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے، پاکستان اورنیوزی لینڈکے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز 29مارچ سے 5اپریل تک کھیلی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں