بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے بنوقابل پروگرام میں گھریلوخواتین اور طالبات کی شرکت کویقینی بنانے کیلئے مہم کاآغازکردیاگیاہے، گھریلوخواتین کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد ان کیلئے گھروںمیںباعزت ر وزگارکی فراہمی میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیاہے جو20 اپریل تک جاری رہے گی ۔ اپریل کے آخر میںحافظ نعیم الرحمن افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظمہ ضلع محترمہ سعدیہ رحمان کی قیادت میں آنے والے خواتین کے وفدکوبنوقابل پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر بنو قابل ثاقب فاروق بٹ،ضلعی سیکرٹری یاسر کھارا ایڈوکیٹ ،سیکرٹری الخدمت ڈاکٹرعبدالمالک بھی موجود تھے۔ محبوب الزماںبٹ نے کہاکہ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے ۔ فیصل آباد میں ایک لاکھ طلبہ وطالبات اورگھریلوخواتین کورجسٹرڈکرنے کاہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں ٹیسٹ کے ذریعے پروگرام شرکاء کومنتخب کیاجائے گا ۔گھریلوخواتین اورطالبات اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کرسکیں گے اور اپنے اور اپنے خاندان کے خوشحالی کیلئے قدم بڑھائیں گی ۔ خواتین اور طالبات گھربیٹھے باعزت روزگار کما سکیں گی جوملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام ڈیڑھ سال قبل کراچی سے شروع کیا گیا تھا،جس کا مقصد نوجوانوں ،گھریلو خواتین کو آئی ٹی کورسز کراو کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ، صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی تو ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں