عباس پارک میں قحبہ خانہ چلانیوالے میاں بیوی گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پولیس نے رمضان المبارک میں قحبہ خانہ بنا کر دعوت گناہ دینے والے میاں بیوی کو پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر مزمل نے قانونی کارروائی کے کرتے ہوئے بتایا کہ مخبر نے اطلاع دی تھی کہ عباس پارک میں خالدہ بی بی اور اس کے شوہر نے قحبہ خانہ کھول رکھا ہے اورمرد و خواتین کو گھر بلا کر رقم لیکر حرام کاری کرواتے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، مذکورہ تھانیدار نے چھاپہ مار کر قحبہ خانہ چلانے والے میاں بیوی کو پکڑ کر ان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں