تیز رفتار گاڑی نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے قریب ایم تھری موٹروے کراس کرتے میاں بیوی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر لقمہ اجل بن گئے، موٹروے پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 440 گ ب کا رہائشی 65سالہ جاوید ولد یٰسین اپنی اہلیہ 55سالہ بشریٰ زوجہ جاوید ایم تھری موٹروے کراس کر کے اپنے ڈیرہ پر جا رہے تھے کہ موٹروے پر تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچی تو وہ دونوں میاں بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے تھے، تاہم پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں