مذاکرات میں PTI کا گالم گلوچ بریگیڈ رکاوٹ ہے

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے لیے مسائل خود پیدا کیے حکومت نے نہیں، وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں’ سوشل میڈیا پی ٹی آئی کے گھر کا چراغ تھا اور اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے’اعظم سواتی نے جو بات چیت کی کوشش کی وہ بھی اسی لیے ناکام ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں