سٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 15ہزار کی حد کھو دی ، جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہیکاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ،، 100انڈیکس میں 1530پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 14ہزار کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، پہلے سیشن کے دوران انڈیکس ایک لاکھ ، 16ہزار کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 280 روپے 63پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں