پاکستانی شوبز شخصیات کا بھارتی مداحوں کو ”وی پی این” کے استعمال کا مشورہ

کراچی (شوبز نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکائونٹس کو بلاک کیے جانے کے بعد پاکستانی اداکاروں نے اپنے بھارتی مداحوں کو ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی حکومت نے متعدد پاکستانی شوبز شخصیات کے انسٹاگرام اکاونٹ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے ملک میں بلاک کیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب فواد خان، ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی ظفر، بلال عباس خان، سجل علی، اقرا عزیز، منشا پاشا، اشنا شاہ، صبا قمر اور علی گل پیر سمیت دیگر شخصیات کے اکاونٹس کو بلاک کیا گیا۔ممکنہ طور پر بھارتی حکومت نے دیگر پاکستانی فنکاروں کے بھی انسٹاگرام اکاونٹس بلاک کیے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں