قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں شہر اولیا اہم کردار ادا کر رہا ہے

ملتان (سپورٹس نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں شہر اولیا کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ملتان کی ہاکی ٹیم سے ملاقات کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میر طارق بگٹی نے کہا کہ اس بار ملک بھر میں ہاکی کو توقعات سے زیادہ عوامی سپورٹ مل رہی ہے، جس سے کھیل کے روشن مستقبل کی امید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کے درمیان ہاکی کا نمائشی میچ کرایا جائے گا،ہاکی کپ کی تیاریوں کا عمل بھی جاری ہے ،ایونٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے پاکستان اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ہر ضلع میں جا کر ہاکی کے فروغ پر کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں