کیریبین پریمیئر لیگ کا 13 واں ایڈیشن اگست میں ہو گا

کنگسٹن(سپورٹس نیوز) رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ کا 13واں ایڈیشن 14اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔ جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز کو6 وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس لئے سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں