مردوں جیسی چال اور آواز کیلئے2سال ٹریننگ لی، کرن جوہر

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے بچپن اور نوجوانی کے دور کے بارے میں ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انھوں نے نوجوانی میں مردوں جیسا لہجہ اور چال کے لیے 2 سال تک تربیت حاصل کی۔کرن جوہر نے بتایا کہ بچپن سے ان کی بول چال لڑکیوں کی طرح تھی جس پر سب مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن میرے والد نے مجھے سنبھالا اور مشکل سے نکالا۔فلم ساز کرن جوہر نے اس دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم کے دوران مجھے ایک استاد نے ٹوکا اگر اسی طرح زنانہ لہجے میں بات کرتے رہے تو مستقبل میں مشکلات ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں