مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے فوج کتنی ضروری ہے

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور مصنف انور مقصود نے کہاہے کہ مشکل حالات ہوں تو اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کتنی ضروری ہے، 25کروڑ پاکستانی سپاہی بن گئے ہیں۔انور مقصود نے پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس ہتھیار نہیں، میرا ہتھیار میرا قلم ہے تو جو کچھ بھی مجھ سے ہو سکتا ہے میں اس ملک کیلئے کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے پرچم کی عزت بالکل اسی طرح کرتا ہوں جیسے کوئی ہندوستانی اپنے پرچم کی عزت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں