بہو سے زیادتی کرنیوالے سسر کو 10سال قید’50ہزارجرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی ریپ کورٹ کنیز فائزہ بھٹی نے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں بہو سے زیادتی کرنے والے سسر کو 10سال قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 16رب میں 10جون 2022ء کو ملزم غلام سرور نے اپنے حقیقی بیٹے کی بیوی (ع) کو گھر میں تنہا پا کر ہوس کا نشانہ بنایا تھا، جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم غلام سرور کو 10سال قید اور 50ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں