وشما فاطمہ نے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑا دیا

لاہور (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وشما فاطمہ نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کا مذاق اڑا دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اداکارہ وشما فاطمہ نے دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے ویڈیو میں مسکرانے کی ایموجی بنائی ہے۔ویڈیو میں بھارتی تجزیہ کاروں اور اینکرز کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ پاکسان شہریوں کو رات جاگنے کا مشورہ دے رہے ہیں جب لوگ گھروں میں سکون سے سو رہے تھے۔وشما فاطمہ ویڈیو میں بھارتی اینکز کا تبصرہ سنتے ہی بیڈ پر گری اور سو گئیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر کراچی سمیت دیگر شہروں پر حملوں کی جھوٹی خبریں نشر کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں