قوم کو بہادر فوج پر فخر’پاک فوج زندہ باد’ کامران اکمل

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکانٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل فتح ون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بِسمِ اللہِ الرحمنِ الرحِیمِ لکھا۔کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں