ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان

میلبرن(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11سے 15جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے، سٹیو سمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین بھی سکواڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ سکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی یہی 15رکنی سکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25جون سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں