ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ روی شاستری کا انکشاف

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی ہیڈ کوچ اور ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے ان کی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔دوسری جانب رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں اور آئی پی ایل میں کھیلتے رہیں گے۔ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر کیلئے جذباتی پیغام لکھتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے، وہ لڑائیاں جو کسی نے نہیں دیکھیں اور اس فارمیٹ کے لیے تمہاری غیر متزلزل محبت! میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں