پاکستان ٹیم کی ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ تک رسائی

مسقط (سپورٹس نیوز) پاکستان ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سعودی عرب کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا، قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھارتی ٹیم کو 2.0 سے شکست دی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسقط عمان میں کھیلے جانے والی ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان نے سعودی عرب کو 1-2 سے شکست دی، قومی ٹیم کی کامیابی کا اسکور 4-17 ، 14-6 اور 4-8 رہا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو 2-0 سے ہرادیا تھا، قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 36-7 اور 34-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت کے خلاف شاندار فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز کھیلے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں