ویسٹ انڈیز انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے تیار

لندن( سپورٹس نیوز ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی )کے اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 29 مئی کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ ایجبسٹن،برمنگھم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ یکم جون کو صوفیہ گارڈنز،کارڈف میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 3جون کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں