پاکستانی فنکار بھارت میں کام کیلئے زبردستی نہیں جاتے۔ ریشم

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بھارت میں اکائونٹ بلاک ہونے کے بعد پاکستانی اداکار اپنے ملک کیلیے بولے۔یوٹیوب کے ایک پوڈکاسٹ میں ریشم نے پاکستانی فنکاروں اس طرزعمل پر افسوس کا اظہار کیا انھیں اس وقت آواز اٹھانے کا خیال آیا جب ان کے اکانٹس انڈیا میں بلاک ہوگئے تھے، اداکارہ نے پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کو سراہا، جو ہر مشکل گھڑی میں ملک کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہیں۔ریشم نے کہا کہ میجر گورو آریا کس طرح ہمارے فنکاروں کی توہین کرسکتا ہے؟ اسے کس نے حق دیا کہ وہ ہمارے فنکاروں کو دو ٹکے کے اداکار کہے؟ پاکستانی فنکار کبھی بھی بھارت میں بھیک مانگ کر یا زبردستی کام نہیں کیا، پاکستانی اداکاروں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے بالی وڈ میں کام کیا، ان کو وہاں بلایا جاتا تھا، تبھی وہ وہاں کام کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ہمارے فنکاروں نے اس وقت ملک کے لیے آواز اٹھائی جب بھارت میں ان کے اکانٹس بلاک ہوگئے، اس سے پہلے وہ ملک کے لیے نہیں بولے۔ریشم کا مزید کہنا تھا ہ شاید اس کی وجہ ان کی یہ مجبوری تھی کہ ان کا بھارتی فلموں میں کام چل رہا تھا اور کچھ ہی دنوں اور مہینوں میں ریلیز ہونے والا تھا، عامر مجھے بہت اچھی لگتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں