بدزبان کنگنارناوت کو پاکستانی اداکارہ مشی خان کا چیلنج

کراچی(شوبز نیوز) معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا رناوت نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے، مشی خان نے اس سے قبل بھی کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن جب بھارتی اداکارہ کے ہوش ٹھکانے نہ آئے تو مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا رناوت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی پر کھری کھری سنا دی، مشی خان نے کہا کہ ایسا کرو مڈل گرانڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمہارے لئے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز سٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں، بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں