ڈمپنگ پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے

ڈجکوٹ(نامہ نگار)ڈمپنگ پوائنٹ کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے ، سماجی شخصیت کپتان نعیم مصطفےٰ، میا ں عظیم رامے ، محمد جاوید فٹبالر اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان روڈ پر گورنمنٹ پرائمری سکول ، گرلز ہائر سیکنڈری سکول اور قبرستان کے بالکل قریب 2ایکڑ کے قریب خالی سرکاری رقبہ پرڈمپنگ پوائنٹ بنا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ناں صرف زیر تعلیم طلبہ و طالبات تعفن کی وجہ سے بیمار پڑ رہے ہیں بلکہ عام شہریوں کی زندگی بھی اجیرن ہو چکی ہے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے شہری بھی اذیت سے دوچار ہوتے ہیں یاد رہے کہ ڈمپنگ پوائنٹ والی جگہ 2ایکڑ پر مشتمل ہے اور اہلیان ڈجکوٹ کا پروزو مطالبہ ہے کہ اس جگہ سے ڈمپنگ پوائنٹ فی الفور ختم کرکے جنازہ گاہ تعمیر کی جائے جس کے لئے ڈجکوٹ کی سماجی و سیاسی شخصیات بھرہور تعاون کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں