فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب میں صدر چوہدری ارشد گجر کی ‘جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ سینئر وائس چیئرمین محمد شہباز مان’ نائب صدور ہارون اعظم’ ملک عبدالوحید’ محمد ارشد بھنڈ’ اعجاز بھروانہ کے علاوہ مارکیٹ کے دکانداروں نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری ارشد گجر کی ‘جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود’ چیئرمین رانا محبوب عالم’ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ سینئر وائس چیئرمین محمد شہباز مان و دیگر مقررین نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا اعزاز میاں نواز شریف اور مسلم لیگ( ن) سے کوئی نہیں چھین سکتا ‘ میاں نواز شریف نے عالمی دبائوکوخاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنادیا’ 28مئی ملکی وقار اور سربلندی کا دن ہے’ یومِ تکبیر نہ صرف ماضی کی کامیابیوں کا دن ہے بلکہ یہ قوم کی آئندہ نسلوں کو حوصلہ، اتحاد، قربانی، اور وژنری قیادت کی اہمیت یاد دلانے کا موقع بھی ہے’ مقررین نے کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی ایک نمبرفوج ہے’ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔




