ملاوٹ و جعلساز مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

چنیوٹ(نامہ نگار)ملاوٹ و جعلساز مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریڈار پر،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بھرپور کارروائیاں کرکے82 فوڈ بزنسز کی چیکنگ اورمجموعی طور پر 78ہزار 500 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔دوران معائنہ کھویا بھٹی سے مضر صحت غیر معیاری کھویا برآمدہوا اور 50 کلو سے زائد کھویا موقع پر تلف کردیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں،ملک شاپس اور دیگر فوڈ بزنسز کی چیکنگ بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اوردودھ بردار گاڑیوں،ملک شاپس اور چلرز کو دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے بھاری جرمانے عائد کئے گئی جبکہ 20لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ممنوع اجزا کے استعمال پر 20ہزار روپے جرمانہ،2 کلو ممنوع اجزا اور 3 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں