ڈمپر کی ٹکر لگنے سے 12سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار12سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ مقبول روڈ دوست سٹریٹ محلہ چنیوٹیاں کا رہائشی محمد جاوید کا 12سالہ بیٹا ابراہیم موٹر سائیکل پر جا رہا تھاجب وہ ستیانہ روڈ گیٹ چوک کے قریب پہنچا تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا۔ جسے تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیاں جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ والدین غم سے نڈھال ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں