عالمی ادارہ صحت کا کووڈ19کے انفیکشن میں اضافے بارے تنبیہ

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئز یشن (ڈبلیو ایچ او)نے کووڈ19کے انفیکشن میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا ہے جو کہ ایک نئی شکل این بی.1.8.1کے ظہور سے منسلک ہے، جو اس وقت زیرِتحقیق ہے۔عالمی میڈیا نے بتایاکہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگرچہ تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئی قسم پچھلے تنا uwکے مقابلے میں زیادہ صحت کے خطرے کا باعث نہیں ہے،ا لبتہ وائرس کا مسلسل ارتقا انفیکشن کی نئی لہروں کا باعث بن سکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ موجودہ اضافہ وائرس کے موسمی طرز کے مطابق ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے مجموعی عالمی خطرے کی سطح کو “اعلی کے طور پر درجہ بندی کرتے ہوئے، دنیا کے ممالک پر زور دیا کہ وہ صحت کی نگرانی کو مضبوط کریں، کووڈ -19کو موسمی سانس کی بیماری کی حکمت عملیوں میں ضم کریں، غلط معلومات کا مقابلہ کریں، اور افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں