پراپرٹی کے انتقال پر ٹیکس صفر کر دیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کی ھکومت نے اکنامک ایکٹیویٹی کو مزید تیز کرنے کے لئے ایک اور انقلابی اقدام کر ڈالا۔ کمرشل جائیدادوں اور گھروں کی فروخت پر عائد 7فیصد ٹیکس ختم کر دیا۔تمام کمرشل جائیدادوں اور گھروں کے انتقال کے عمل پر عائد 7فیصد فیدرل ایکسائز ڈیوٹی بیک جنبشِ قلم ختم کر دی گئی ہے۔ بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی 4فیصد سے کم کر کے 2.5فیصد کر دیا گیا ہے اور 3.5فیصد سے کم کر کے 2فیصد کر دیا گیا ہے۔ جن پراپرٹیز کی خریداری پر پہلے 3 فیصد س ٹیکس لیا جا رہا ہے اب ان جائیدادوں کی خریداری پر ٹیکس کم کر کے 1.5 فیصد دیا جائے گا۔کمرشل جائیدادوں، پلاٹس اور گھروں کی منتقلی پر گذشتہ سال عائد کی جانے والی 7 فیصد تک کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔ کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کرنے اور مورگیج کی حوصلہ افزائی کے لیے 10مرلے تک کے گھروں اور 2ہزار اسکوئر فٹ تک کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ حکومت مورگیج فنانسنگ کو پروموٹ کرے گی اور اس سلسلے میں ایک جامع نظام متعارف کرایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں