عوامی امنگوں کے عین مطابق بجٹ پیش کیاگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اور سابق ممبرپنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی امنگوں کے عین مطابق متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس میں صنعت کاروں ، تاجروں، کسانوں ، مزدور طبقہ اور سرکاری ملازمین کو مراعات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش کرنے پر نہ صرف وفاقی گورنمنٹ بلکہ وزیر خزانہ مبارک باد کے مستحق ہیں وفاقی بجٹ 2025-26 میں صنعتی ، زرعی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے واضح پالیسی بنائی گئی ہے موجودہ وفاقی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے بہت جلد وطن عزیز معاشی طور پر مضبوط ہو گاانہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ میں تمام طبقات کیلئے سہولتوں کا تعین کیا گیا ہے پوری قوم بہترین بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں